براہِ راست سعودی عرب جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کی سن لی گئی

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ان پاکستانیوں کے لیے وضاحت پیش کی جو کورونا ویکسین کی ایک خوراک مملکت جبکہ دوسری پاکستان میں لگوائی ہے۔مملکت کے محکمہ پاسپورٹ امیگریشن(جوازت) سے ایک پاکستانی نے سوال کیا کہ ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب میں لگوائی تھی جبکہ دوسری پاکستان میں،واپسی کا کیا طریقہ کار ہے، کیا براہ راست مملکت آسکتے ہیں؟۔جوازات نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا وہ افراد جنہوں نے مملکت سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیسٹ امیون کا ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ ایسے مسافروں کو توکلنا یا صحتی پر ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ وہ افراد جنہوں نے سعودی عرب سے دونوں ویکسین نہیں لگوائی اور وہ ایسے ملک میں ہیں جہاں سے براہ راست مسافروں کی آمد پر پابندی عائد ہے وہ کسی ایسے ملک میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد مملکت آسکتے ہیں جہاں سے مسافروں کی آمد پر پابندی عائد نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں