یو اے ای کی گولڈن جوبلی، بڑا اعلان کردیا گیا

دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دن کے لئے عوامی تعطیل اور لمبے ویک اینڈ کے لئے آپ تیار ہیں؟تفصیلات کے مطابق پچھلے ہفتے کی سرکاری چھٹی اب ایک منفرد یادگار بن گئی لیکن اب ایسے لمبے ویک اینڈ کے لئے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ دسمبر کے آغاز میں ملک بھر کے ملازمین کو تین دنوں کی چھٹی ملے گی ، یہ بہت سے لوگوں کے لئے چار دنوں کی ہوجائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے منظور شدہ تعطیلات کے کلینڈر کے مطابق دسمبر کے پہلے تین دنوں سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے تعطیلات ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں