جانوروں سے بدسلوکی پر50ہزارریال تک جرمانہ عائد

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت میں جانوروں سے بدسلوکی پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتاہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک مضمون میں جانوروں سے بدسلوکی کی روک تھام پر زور دیا گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانداروں سے احسن انداز میں پیش آئیں۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور مختلف تصاویر نے ان پالتو جانوروں سے بدسلوکی کی مثالوں کو نمایاں کیا ہے، قربان گاہوں میں بھی جانوروں کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے۔سعودی عرب میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے درحقیقت سخت قوانین موجود ہیں اور جس کسی نے بھی یہ قانون توڑنے کا جرم کیا ہے اس پر سخت سزائیں بشمول قید اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں