ٹھٹھہ پولیس کی منشیات وگٹکے کیخلاف کارروائی،متعددملزمان گرفتار

ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر عمران خان کی ہدایات پر جرائم و منشیات اور گھٹکہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-3ملزمان گرفتارہوگئے-پولیس ذرائع کےمطابق 180 کلوگھٹکہ مٹیریل،(1200) پیکٹ گھٹکہ ماوا، موٹرسائیکل اور کورولا کار برآمدکرلی گئی ہے-ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپیکٹر خالد ندیم بیگ اور انچارج پولیس پوسٹ گجو سب انسپیکٹر مختیار حسین کلھوڑو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت مہران فارم کے قریب کامیاب کارروائی کرکے کورولا کار نمبر AMQ-764 میں گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 ملزمان مشتاق احمد ولد عالم زیب پٹھان اور محمد اکرم ولد محمد مسکین پٹھان کو 180 کلو گھٹکہ مٹیریل اور 200 پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 165/2021 سیکشن 3,4,5,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019۔ایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپیکٹر عبدالحمید رودنانی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت کارروائی کرکے 1 ملزم نیاز احمد ولد حسن میمن کو (1000) پیکٹ گھٹکہ ماوا سمیت گرفتار کرکے تھانہ کیٹی بندر پر مقدمہ درج کردیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ : مقدمہ نمبر 23/2021 سیکشن 3,4,5,8 سندھ پروہیبیشن آف پریپیریشن، مینیوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گھٹکہ 2019۔

اپنا تبصرہ بھیجیں