سکھرپولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ،خطرناک ڈاکوہلاک ہوگیا

سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس کا تھانہ سی سیکشن کی حدود میں ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات اور قتل اقدام قتل ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو سائین داد جتوئی جانبحق ہو گیا ہے، ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والا ڈاکو ایک ماہ قبل حرا اسپتال کے باہر ہونے والے حملے کا مرکزی و اہم ملزم تھا، حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے، مقابلے کے دورا ن پولیس کی جوابی فائرنگ ڈاکو سائین داد جتوئی ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو رات کی اندھیری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچے کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ و تفصیلی معلومات دیگر اضلاع سے لی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں