چھینے گئے موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) چھینے گئے اور چوری شدہ موبائل فونز ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا گیا، گزشتہ روز گروہ کے مرکزی ملزم اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق بھی افغانستان سے ہے، ملزم شہریوں سے موبائل فونز چوری کرنے سمیت دیگر ملزمان سے مسروقہ موبائل فونز اونے پونے داموں خرید کر افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے مذموم مقصد کی خاطر دیر کالونی میں رہائش اختیار کی تھی جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسروقہ اور چھینے گئے موبائل فونز ریسیو کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد موبائل چوروں کی نشاندہی بھی کرا دی ہے جس پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم سے ابتدائی طور پر 6 عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے اصل مالکان کا سراغ لگایا جا رہا ہے-تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مصروف ترین بازار میں ایک مشکوک شخص موجود ہے جس کے پاس قیمتی موبائل فونز موجود ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی حفیظ الرحمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل ولد اسلام دین کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جو شہریوں سے موبائل فونز چوری کرنے سمیت مختلف ملزمان سے مسروقہ موبائل فونز خرید کر ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد موبائل چوروں کی بھی نشاندہی کرا دی ہے جس پر متعدد ملزمان کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزم کے قبضہ سے ابتدائی طور پر 6 عدد قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں