مملکت کیلئے براہ راست پروازیں کب سے بحال ہورہی ہیں؟

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو) سعودی محکمہ پاسپورٹ سے آن لائن زیادہ تر یہی سوال پوچھا جارہا ہے کہ مملکت کے لیے براہ راست پروازیں کب سے بحال ہورہی ہیں؟۔مملکت کا محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے مقامی وغیرملکیوں کی جانب سے کیے جانے والے استفسار پر وضاحتیں بھی پیش کر رہا ہے۔جوازات پر کئی مرتبہ ایک جیسے سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں لیکن سعودی محکمہ پاسپورٹ متعدد بار ملتے جلتے سوال کرنے بھی جواب جاری کرتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اقامہ اور ویزے کی مفت توسیع کے حوالے سے بھی درجنوں مرتبہ وضاحتیں پیش کرچکا ہے، سعودیوں اور غیرملکیوں کی سہولت کے لیے جوابات نے یہ سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں