بزرگ شہریوں کے ساتھ نارواسلوک کرنے والوں کوقیدوجرمانے کی سزا

یو اے ای(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ عرب امارات حکام نےبزرگ شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کو قید و جرمانے کی کڑی سزا دینے کی یاد دہانی کروائی ہے۔تفصیلات کےمطابق پبلک پراسیکیوشن کےترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بزرگ شہریوں کیلئے مقررہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مجرموں کو50ہزار درہم تک جرمانے اور قید کی سزا دی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ اماراتی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ مکمل طبی، مالی اور تعلیمی نگہداشت کے حقدار ہیں اور انہیں ایک مخصوص ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔یاد رہے کہ بزرگ افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے 2019 کے وفاقی قانون نمبرنوکا اعلان سال 2019میں کیاگیا تھا۔ جس کے مطابق انہیں معقول رہائش فراہم کی جانی چاہیے اور تشدد بدسلوکی سے محفوظ رکاھ جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں