اسلام آبادپولیس کی کارروائی،دوکارلفٹرسمیت پانچ ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان اسلام آباد پولیس،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی بڑی کارروائی-دو کارلفٹرز،تین کار ریسیورز سمیت پانچ ملزمان گرفتارکرلئے-اڑھائی کروڑروپے سے زائد مالیت کی 15چوری شدہ کاریں برآمد-ملزمان کے قبضہ سےگاڑیاں چوری کرنے والے آلات بھی برآمد-ملزمان میں کارلفٹرزامجد ریاض، کاشف عرف کاشی شامل۔کارریسیورزمیں مرتضی حسن،محمد ابراہیم اوراحمد نواز شامل ہیں کارریسیورزمرتضی حسن اورمحمد ابراہیم کراچی سےچوری شدہ گاڑیاں ریسیوکرکےاسلام آباد، راولپنڈی میں رینٹ پر دیتے تھے۔کارریسیور احمد نواز چوری شدہ گاڑیوں کو ٹمپر کرکے شہریوں کو جعلسازی کے ذریعے فروخت کرتا تھا-ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں کار چوری کے معتدد مقدمات میں ملوث ہیں۔برآمد شدہ گاڑیاں اسلام آباد، پبجاب اور کراچی کی چوری شدہ ہیں۔کارروائی اے ایس پی حنا نیک بخت کی نگرانی میں انچارج اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل ملک لیاقت ، اے ایس آئی ابرار، معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمات مزید تفتیش شروع کردی-ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی-

اپنا تبصرہ بھیجیں