اسلحہ کی نمائش کرکے خوف ہ ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ پولیس نےسرعام اسلحہ کی نمائش کرکےعوام الناس میں خوف وہراس پھیلانےوالےملزم کوگرفتار کرلیا۔ملزم بنارس کے علاقے میں سرعام رائیفل کی نمائش کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔ملزم نے علاقہ پولیس سے مزاحمت کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔ایس ایچ او پیرآباد نے ہمراہ ٹیم نہایت حکمت عملی سے کاروائی کر کے ملزم عابد علی ولد محبوب علی کو گرفتار کیا۔گرفار ملزم سے 223 بور رائیفل بمعہ 04 میگزین اور ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/956 بجرم دفعہ 186/353/187/188 درج۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں