حکومت پورا سچ بولے آدھا سچ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بیوقوف نہ سمجھے جن ممالک میں پیٹرول مہنگا ہے وہاں مزدور کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے، پاکستان میں مزدور غریب کو 20ہزار مشکل سے تنخواہ ہے، حکومت پورا سچ بولے آدھا سچ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، تمام ٹیکسز غریب مزدور طبقے سے وصول کئے جارہے، بے روزگاری عام ہے لوگ خودکشی کر رہے ہیں حکمران کس سے ٹیکس وصول کرینگے، چھوٹے تاجر حکومتی پالیسیوں سے بیزار ہوچکے، بڑے مگر مچھوں سے ٹیکس وصولی میں کامیاب نہ ہونا دوہری پالیسی یا کرپشن کا شاخسانہ ہے، جو حکومت آتی ہے اعلان کرتی ہے ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے، ملک کے خزانے اور غریبوں سے وصول کیا جانے والا ٹیکس کہاں جارہا ہے، ہر اشیاء پر ٹیکس لگایا گیا ہے غریب کا بجلی،گیس، پانی اور پیٹرول پر ٹیکس لگا کر خون چوسا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریب کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مہنگائی اور بحرانوں کے تحفے بھی نہ دیں حکومت کا کام عوام کو مشکلات سے نکالنا ہے مگر حکمران عوام کو مشکلات میں دھکیل رہے ہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ایسی صورت حال میں مزید ٹیکس لگانا غریب کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں