شافع حسین سے طارق حسن کی ملاقات چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین سے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان . بزنسں ونگ کے سید سفیر اور مسلم لیگ لیڈیز ونگ کی صدر محترمہ نواب ہما ٹالپر صاحبہ نے ملاقات کی اور پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت اور عیادت کی انکی مکمل صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کیں اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ والد محترم چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا قائد چوہدری شجاعت حسین قومی. سیاسی اور محب وطن رہنما ہیں اس موقع پر صوبہ سندھ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیشں کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں