شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی 90روز میں 27 ہزار وارداتیں ہوئیں،پولیس ڈیٹا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)10 ماہ کے دوران 5ہزار 4سو10 ملزمان پولیس کی رٹ چیلنج کرتے رہے-گزشتہ سال کی نسبت رواں برس اسٹریٹ کرائمز میں10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا-رواں سال جولائی، اگست اور ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 27 ہزار 519 وارداتیں ہوئیں-رواں سال جولائی،اگست اورستمبرمیں اسٹریٹ کرائمز کی27 ہزار 519 وارداتیں ہوئیں-سب سے زیادہ اضافہ موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتوں میں ہوا-رواں سال کے 3 ماہ میں 12 ہزار شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں-رواں سال کے 3 ماہ میں 463 گاڑیاں چھینی، چوری کی گئیں-رواں سال کے 3 ماہ میں 13 ہزار 786 موبائل فون چھینے اور چوری کیے گئے-جبکہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں چھینے چوری کیے گئےموبائل فونز کی تعداد 14 ہزار 513 ریکارڈ کی گئیں تھی-10 ماہ کے دوران تین سو 63 شہریوں کو گولیاں ماری گئیں-رواں سال ڈکیتی مزاحمت کے دوران 63شہری جاں بحق ہوئے-شہر میں مجموعی طور پر 44 ہزار 2 سو 16 اہلکار تعینات ہیں-شہر بھر میں 5ہزار 5 سو 12 ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں-ڈیٹیکٹڈ وارداتوں کی تعداد 16سو 89 رہی، مجموعی تناسب 30 اعشاریہ64 فیصد رہا-شہر بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 5 ہزار 4 سو 10 ملزمان شامل رہے ہیں-شہر کی سڑکوں پر3784 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں-پولیس صرف ایک ہزار ایک سو 16 وارداتوں میں ملزمان کو گرفتار کر سکی-ضلع جنوبی میں 36 ڈکیتی کی بڑی وارداتیں ہوئیں-کورنگی اور کیماڑی میں 60 بڑی ڈکیتیاں رپورٹ کی گئیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں