ایڈمنسٹریٹربلدیہ کا لیوک چرچ کی گلی میں سیوریج لائن کے کام کا معائنہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی کیماڑی اقبال احمد میرانی کی ھدایت کے مطابق میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کیماڑ ی آفاق سعید نے بلدیہ زون لاسی پاڑہ محمدی مسجد کی اطراف کی گلیوں میں سی۔سی فلورنگ اور غوث نگر سینٹ لیوک چرچ کی گلی میں سیوریج لائن کی بچھائی کے کام کامعائینہ کیا۔اس موقع پر موجود سپرٹینڈنگ انجنئیر نوید احمد عباسی کو ھدایت کی کہ لاسی پاڑے کی گلیوں کو شیڈول کے مطابق اپنی زیر نگرانی معیاری طریقے سے مکمل کی جاۓ اور سینٹ لیوک چرچ سے متعصل سیوریج لائن کی کھدائی اور اس میں پائپ لائن کی بچھائی کا کام مسیحی برادری کی کرسمس سے قبل مکمل کیا جاۓ ۔میونسپل کمشنر کی آمد پر سینٹ لیوک چرچ کے منتظمین نے شکریہ ادا کیا کہ موجودہ سندھ حکومت اور ڈسٹرکٹ میونسپل کی ایڈمنسٹریشن نے بلاامتیاز رنگ ونسل کے داد رسی کی اور ھمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں