تحریک انصاف کی نااہل حکومت نےملک سےمڈل کلاس ختم کردی ہے،جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کے باعث ملک سے مڈل کلاس ختم ہورہی ہے۔ غربت اور بیروزگاری میں دن بدن میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ تحریک انصاف حکومت کرنے کی اہل نہیں ہے۔ صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجونےکہا کہ یہ بہت تشویش کی بات ہے کہ دن بدن ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے تجارتی اور گھریلو صارفین کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات ماضی میں اس شہر پر حکمرانی کرنے والوں کا شاخسانہ ہے۔جائنہ کٹنگ اس غیر قانونی تعمیرات ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سب کو سزا ملنی چاہیئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں