ٹیکس نادہندگان کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچنے کیلئے ٹیکسزجمع کروائیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم کے تیسرے دن تک مجموعی طور پر 5327 گاڑیاں چیک کر لی گئیں ہیں۔جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر 676 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے ہیں۔ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے 13 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی مہم کراچی میں شروع کی گئی ہے اور 22 نومبر سے شروع ہونے والی روڈ چیکنگ مہم 26 نومبر تک جاری رہے گی۔ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی مہم روڈ چیکنگ مہم صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے ایک بار پھر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں