فریال تالپورکوبیرون ملک سفرکی اجازت مل گئی،درخواست منظور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے متعلق درخواست منظورکرلی گئی-25لاکھ روپے زرضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کیلئے برطانیہ جانے کی اجازت دے دی-جعلی اکاونٹس ریفرنس کے باعث فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا-شاہدخاقان عباسی اور دیگر رہنماوں کے خلاف اربوں روپے کے کیسز ہیں، انہیں بھی بیرون ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے-فریال تالپور پر صرف تین کروڑ روپے کا الزام ہے-فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، تاہم تیمار داری کیلیے ایک بار ضمانت جمع کراکے جانے پر اعتراض نہیں-یہ تاثر غلط ہے کہ فریال تالپور کا نام سپریم کورٹ کی ہدایت پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا-وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی-تاخیری ہتھکنڈے استعمال نا کریں ڈی اے جی کی جانب سے مہلت کی درخواست-آپ اس بینچ میں طویل عرصے سے پیش ہورہے ہیں، جانتے ہیں تاخیر برداشت نہیں-آج کے حکمنامے کی نقول سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی طور پر بھجوانے کی ہدایت-بیٹی عائشہ تالپور برطانیہ میں زیر تعلیم ہے-بیٹی کی طبعیت ناساز ہے، برطانیہ جانا چاہتی ہوں-بیٹی کی تیمارداری کے لیے ایک بار برطانیہ جانے کی اجازت دی جائے-چار ہفتے کے لیے برطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائے-ای سی ایل میں نام بیرون ملک جانے میں رکاوٹ ہے-منی لانڈرنگ کیس کے باعث 27 دسمبر 2018 کو نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں