چیف جسٹس سے کھلی گفتگو،عدلیہ کے ایماندارلوگوں کیلئے اچھانہیں ہے،مصطفی کمال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)احتساب عدالت پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کی میڈیا سے گفتگو-سابق چیف جسٹس سے اتنی کھلی گفتگو ہو رہی ہے-یہ عدلیہ کے ایماندار لوگوں کیلئے اچھا نہیں ہے۔جب کوئی غلط کام کر رہا ہے اس وقت اس کو روکو جائے اور یہ عدلیہ کے اندر ایسا نظام ہو جو اس کو ایسا کرنے سے روکا جائے-پاکستان اس وقت مایوسی کی کیفیت ہے-ثاقب نثار کی کہانیاں چل رہی ہیں-کہتے ہیں یہ تو شروعات ہے-یہ پاکستان کی عدلیہ کیلئے بہتر نہیں ہے-پاکستان میں لوگوں کی امیدیں چھینی جا رہی ہیں-پاکستان میں کردار کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے-جس کا کردار اچھا نہ ہو وہ اچھا نہیں بن سکتا-جب بات کرو کردار کی تو کہتے ہیں کردار اس کا ذاتی مسئلہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں