امریکی ڈالربلندترین سطح پرپہنچ کرایک روپے نیچے آگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ کر ایک روپے نیچے آگیا اور انٹر بینک میں ڈالر48 پیسے مہنگا ہوکر 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کاسلسلہ نہ تھم سکا ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے باون پیسے اوپر ہو کر 176 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے50 پیسے سے اوپر فروخت کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر بلند سطح سے ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم ہوکر175.50روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 175 روپے 46 پیسے پربند ہوا ، گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے،فاریکس ڈیلربعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر بلند سطح سے ایک روپے گرا اور 176.50 روپے سےکم ہوکر175.50روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں