عوام کوبنیادضروریات سے محروم کرنے پرحکومت سخت کارروائی کرے،فہیم صدیقی

اسلام آباد / کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی وسماجی حقوق کے رہنما فہیم صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو پیٹرول پمپ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، عوام بنیادی ضروریات سے بھی محروم کردئیے گئے ہیں، مہنگائی کے باوجود پیٹرول کی عدم فراہمی حکومتی رٹ کمزور ہونے کی واضح مثال ہے-انہوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سب ناکام ہوچکے ہیں، کراچی سے خیبر تک کروڑوں پاکستانی پیٹرول کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہیں-انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے عوام الناس کو جھوٹی تسلیاں دیں پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، لیکن مذکورہ کمپنیوں کے پیٹرول پمپس بند رہے-انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت و توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں کو ہڑتال نہ کرنے پر مجبور نہیں کرسکی جس کے نتیجے میں ملکی پیہہ رک گیا ہے-انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، اس تنظیم کے خلاف ملکی قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے-انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذمے دار پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرکے اس مافیا کو کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی ضروریات میں رکاوٹ ڈالنے اور ملکی معیشت کے خلاف سازش کرنے پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں