ایس ٹی پلاٹس،لیزمنسوخ کرنے کیلئے ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرمیں جتنے بھی ایس ٹی پلاٹس (اسپیشل ٹائپ آ ف پلاٹس ہیں) ان کی لیز کی لیز کومنسوخ کرنے کے لیےآٸینی درخواست پر سندھ ہای کورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔درخواست شیخ عمران احمد منصوری نے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے داٸرکی ہے-درخواست میں کے ڈی اے ،کے ایم سی، آنٹی انکروچمنٹ سیل کو فریق بنایاگیاہے۔ درخواست گزار نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ میں عرصہ پچاس سال سے ایس ٹی پلاٹ نمر 13اے سیکٹر 15/اے3 بفرزون نارتھ میں بمعہ فیملی کے رہایش پزیر تھا۔ مجھے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی طرف سے پراپرٹی خالی کرنے کا نوٹس موصول ہواجس پر میں نے کے ڈی اے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ داخل کیا جو میر ے حق میں ہوا۔کے ڈی اے نے میرے حق میں فیصلے کے خلاف اپیل داخل کی جو کے ڈی اے کے حق میں ہوی جس کو میں نے سندھ ہای کورٹ میں پٹیشن اور نظر ثانی کی درخواستیں دیکر چیلنج کیا جو کہ مسترد ہوئیں اور کے ڈی اے اور انکروچمنٹ نے میر گھر مسمار کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں