پیپلزپارٹی کا پاس کردہ بل کو ہم یکسرعوا م دشمن سمجھتے ہیں،مصطفی کمال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی میڈیا سے گفتگو،آج وائس چئیرمین ارشد وہرا اور حفیظ الدین نے عدالت سے التجا کی ہے-سندھ اسمبلی میں پپلزپارٹی نے ایک ایسا بل پاس کیا ہے-جسے لوکل گورئمنٹ ترمیمی ایکٹ 2021 کہا گیا ہے اس بل کو ہم یکسرعوام دشمن سمجھتےہیں-آئین اور قانون کےخلاف ہے جمہوریت پرکالا داغ ہے-اگریہ ایکٹ بن کرلاگوہوگیا تو پاکستان اور پاکستانیوں او ادارواں کو بتانا چاہتا ہوں ایک ایسا طوفان برپا ہوگا-لوگ خود کشیاں کررہے ہیں نیشنل سیکورٹی خطرے میں پڑ جائے گی-لوگوں سے جینے کا حق چھین لو گے پانی نہیں دو گے،سیوریج نہیں ہوگا اسکول ادویات نہیں ہوں-ایک ہفتے میں کراچی میں تین خود کشیاں کرلی ہیں-کیا تین کروڑ لوگ خود کشیاں کرلیں گے-کل ایم سی پاس نوجوان نے شاپنگ مال کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کرلی-تین کروڑ عوام خود کشی نہیں کریں گے اگر نوجوان نی کہا کہ ان حکمرانوں کا مار کر مریں گے پھر-آج پپلزپارٹی دہشت گرد بنا رہی ہے آج ان کو کوئی روکنے والا نہیں ہے-کل کے دہشت گرد پپلزپارٹی آج بنارہی ہے-ہم اس ریاست کے وفادار ہیں حکومت کے نہیں-پپلزپارٹی کی حکومت اس ریاست کے خلاف کام کررہی ہے-ہم نے قربانی دی ہے اس شہر میں امن قائم کرنے کے لئے ہم نے چھ سال پہلے آواز بلند کی آج کوئی نہیں مر رہا ہے-عمران خان کی حکومت قائم رکھنے کے لیے شہر گروی نہیں رکھیں گے-کل والے نوجوان کی خود کشی کی ذمہ دای حکومت پر عائد ہوتی ہے-ہم تو دو ہزار تیرہ کے لوکل گورئمنٹ ایکٹ کو نہیں مانتے ہیں-جس میں وزیر اعلی گڑ بنانے پانی کی لائن دینے اور سولڈ ویسٹ میجمنٹ بنادیا گیا-شہر کی رکھوالی کرنے والی جماعت ایم کیو ایم کی پپلزپارٹی کی حکومت میں شریک تھے-پپلزپارٹی والوں کو کراچی کے لوگوں کا خون منہ لگ گیا ہے-سارے تعلیمی ادارے سٹی گورئمنٹ سے لے کر صوبائی حکومت کو دے دئیے گیے-صحت کے تمام محکمے بھی سٹی گورئمنٹ سے لے کر صوبائی حکومت کو دے دئیے-جس ملک میں سینٹر ایم این اے ایم پی اے بکتا ہو اقلیت والی پارٹی کا سینیٹر چئیرمین بنا ہوا ہے-جس کی جیب میں دو کروڑ روپے ہوں وہ کراچی کونسل میں جائے دس دس ہزار روپے میں کونسل خریدے اور مئیر بن جائے-پپلزپارٹی نے اس نظام کو تہس نہس کرنے کے لئے یہ کہا گیا ہے کہ پبلک ٹوائلٹ کا نظام ہے سٹی گورئمنٹ کے پاس رہےگا-ہم اس ظلم اور زیادتی کو نہیں مانتے ہیں بغیر سیاست کئے تمام سیاسی جماعتوں کو کہتے ہیں اس کو ختم کرائیں-سندھ کیا زرادری یا بلاول زرادری کی جاگیر ہے جو مرضی کریں-پپلزپارٹی کا بنایا ہوا آئین کہتا ہے کہ لوکل گورئمنٹ منتخب نمائندوں کو اختیارات دیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں