منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر سخت کارروائی کی جائے،مکیش کمار چاؤلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کےدوران کارروائی کرتےہوئےایکسائز پولیس جیکب آباد نےایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد چیک پوسٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر قربان علی شیخ اور انسپکٹر گل محمد بھٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی کے دوران 50 کلو گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایک ملزم ملزم بنگل خان سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم منشیات لیکر کراچی جارہا تھا۔چرس ٹرک نمبر کے- 5542 کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے ایکسائز پولیس جیکب آباد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے سرحدی چوکیوں پر چوکنا رہنے اور محکمہ ایکسائز کے انٹیلیجنس نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں