انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات،میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے2021ء کے دوسرے مرحلہ کےسائنس پری میڈیکل گروپ کےنتائج کااعلان کردیا۔تفصیلات کےمطابقاعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےتحت انٹر سال دوم پری میڈیکل کےدوسرےمرحلےمیں امپروومنٹ آف ڈویژن،بارہ پرچوں (TP)، ایڈیشنل سبجیکٹ، شارٹ سبجیکٹ، بینیفٹ کیسز،اسپیشل چانس پچھلے سالوں میں سیکنڈ ایئر کے ناکام امیدواروں اور 2020ء کے امتحانی نتائج سے غیرمطمئن طلبہ و طالبات کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ۔نتائج ویب سائٹ پر اپلو ڈ کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں