پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،21سوسے زائدپوائنٹس کی کمی ریکارڈ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی ۔ہنڈرڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کےدوران 21 سوسے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 234دوسو چوتیس پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوکر 176 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ٹریڈنگ کےدوران 21 سوسے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں حصص کی فروخت کا رجحان رہا ۔100 انڈیکس 43 ہزار 234دوسو چونتیس پوائنٹس کی سطح پر آگیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں