سیملینڈز کے تعاون سے پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں‌دلچسپ مقابلے

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی کے علاقے ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے فائنل میں پلئرز نے خوب جلوے بکھرے تو شائقین بھی خوب محظوظ ہوئے ایونٹ میں ظہیر کالیا نے تیز رفتار بولنگ کی تو تیمور مرزا کے چھکوں نے ماحول گرما دیا، پانچ ہزار سے زائد تماشائی دلچسب میچز سے لطف اندوز ہوئے، ایونٹ کی دلچسبی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اکثر میچز کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا فائنل میں پہنچنے والی امتیاز اسپورٹس اور عمران اسپورٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امتیاز اسپورٹس نے مقررہ اوور میں 102 رنز کا ہدف دیا عمران اسپورٹس نے ہدف کے تعاقب میں آخری گیند تک مقابلہ کیا لیکن قسمت کی دیوی امتیاز اسپورٹس پر مہربان دکھائی دی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید تھے ، عالمگیر رضا خان اور چئیرمین انصاف اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سندھ کے اسرار عباسی تھے جنھوں نے انعامات تقسیم کئے ، مین آف دی میچ کا انعام مزمل کاموکی کے نام رہا، بیسٹ بولر ظہیر کا لیا اور بیسٹ ٹورنامنٹ پلئر تیمور مرزا نے حاصل کیا، فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ بطور انعام ملے رنر اپ کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں