وزیر اعلیٰ سندھ اور حکومت سندھ دشمنی پر اتر آئے: مسلم لیگ فنکشنل سندھ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)‌ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ثقافتی تقریبات میں روڑے اٹکانے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور وزیر اعلی سندھ سندھ دشمنی پر اتر آئی ہے ، کراچی پریس کلب اور آس پاس پر آنے والے ہزاروں سندھیوں کو روکنے کے لیے کنٹینر لگا کر رکاوٹیں ڈالی گئی ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کے فوری طور پر کنٹینر ہٹاکر راستے کلئیر کیے جائیں ، اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے سندھ حکومت کے سندہ دشمن رویے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے ، یہ شرمناک عمل فوری طور پر ختم کیا جائے ، سندھ کی ہزاروں سالوں کی ثقافت کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں