جرمنی سے کراچی واپس آنے والا طالب علم پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) جرمنی سے کراچی پہنچنے والا نوجوان ایئر پورٹ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔
چھبیس سالہ ریحان عطااللہ آٹھ ماہ قبل کراچی سے پڑھنے کے لیے جرمنی گیا تھا۔ تین روز قبل بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے کراچی پہنچا تھا۔ ائیر پورٹ سے باہر آتے ہی ریحان پراسرار طور لاپتا ہوگیا۔ والد کے مطابق ریحان کو لینے اس کا دوست گاڑی پر ایئرپورٹ گیا تھا۔ ریحان کا دوست بھی لاپتہ ہے۔ گاڑی کا بھی کچھ معلوم نہیں۔
ایس یس پی ملیر کے مطابق ائیرپورٹ کے سی سی ٹی وی کمیرے میں گاڑی دیکھی گئی ہے لیکن اس کے بعد کچھ پتا نہیں چل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں