سنی تحریک پاکستان کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) مرکز اہلسنت پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی صدارت میں عوامی مسائل پر آواز اُٹھا نے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، تمام صوبوں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی غور کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہیں ملک بھر کے ہر ڈویژن میں جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں عوامی مسائل پر آواز بلند کی جائے گی، حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے وہ وفا نہ کئے مہنگائی کو ختم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے معاشی پالیسیاں مرتب کی گئیں، ملک بھر میں خودکشیوں میں اضافہ خود حکومت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، اس موقع پر مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی،ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، فہیم الدین شیخ، محمد شہزاد قادری، التماس صابر، عمران سہروردی، حافظ راشد ریکی، طاہر اقبال چشتی، آصف رضا قادری، صابر اعوان و دیگر موجود ہیں، ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران طبقہ غریب عوام کو تین سال 6 ماہ مہنگائی سے نجات دلانے کی بجائے مہنگائی کو آسمان کی بلندی پر پہنچا دیا، ثروت اعجاز قادی کا مزید کہنا تھا کہ اہلسنت کو ووٹ کی طاقت سے اپنا حق لینا ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے پاس فارمولا نہیں ہے تو ہم انہیں غربت سے نجات اور معاشی ترقی کی پالیسی کا فارمولا دینے کو تیار ہیں کارکنان عوامی رابطہ مہم تیز کردیں، ملک بھر میں رکنیت سازی مہم جلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائیگا، عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے ان کے مسائل حل نہیں ہوئے تو پھر سڑکوں پر تحریک کا آغاز کرنے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں