ضلع وسطی میں پارکنگ اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئےخصوصی اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع وسطی،جس سے شاہراہِ پاکستان گزرتی ہے ٹریفک کے مسائل کافی زیادہ ہیں خصوصا کار پارکنگ اور ٹریفک جام کی وجہ سفر کرنے والوں کو ذ ہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں اور خریداری کے لئے بازار آنے والے خریداروں کو بھی دشواری کا سامنا رہتا ہے دوسری جانب موٹر سائیکل اور کار سواروں کے لئے بھی پارکنگ بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ضلع وسطی کے مصروف تجارتی و کاروباری علاقوں میں باقائدہ پارکنگ کے لئے کوئی مخصوص جگہ موجود نہیں جس کی وجہ سے مصروف علاقوں میں پارکنگ سڑک تک پہنچ جاتی ہے جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرتی ہے جبکہ پیدل چلنے والے کے لئے بھی دشواری کا سبب بنتی ہے اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نیمصروف تجارتی و کاروباری علاقوں میں پارکنگ کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کے خاطر اپنے دفتر میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے خصوصی اجلاس میں ملاقات کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرII عمران علی راجپوت،اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن خان لاشاری،اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد محترمہ ثناء طارق سید،ڈی ایس پی ٹریفک گلبرگ افضال نور،ڈی ایس پی ٹریفک نارتھ ندیم فارقی،اے ایس ایچ او لیاقت آ باد سُپرمارکیٹ راجا رفیق،فوکل پرسن (کراچی واٹر اینڈ سیورئج بورڈ) شاہ رخ حسین،ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی کامران علوی،ڈائریکٹر انکروچمنٹ بلدیہ وسطی منظور شورو،ڈائریکٹر سینی ٹیشن بلدیہ وسطی سید اختر رضا،ڈا ئریکٹر باغات بلدیہ وسطی ندیم حنیف،ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ محمد شریف و دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک کی روانی اور مرکزی شاہراہوں پر پارکنگ کے مسائل،پیدل چلنے والوں کی دشواریوں اور پیڈسٹرل برج کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی گئی جس کے نتیجے میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاقت آباد سُپرمارکیٹ اور سمن آباد کے علاقوں میں دکانداروں اور خریداری کے آنے والے لوگوں کے لئے متبادل پارکنگ ایریا مختص کیا جائے جہاں عوام اپنی گاڑیاں بلا خوف خطر پارک کرسکیں جبکہ مزکورہ انتظامات کی نگرانی ضلعی انتظامیہ وسطی اور بلدیہ وسطی کے متعلقہ شعبوں کی ذمہ داری ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی کے مصروف کاروباری علاقوں میں قائم تجاوزات،ٹھیلوں اور پتھاروں کو فی الفور ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہ ہو اس موقع پر بار بار قانون کی خلاف ورزی والے ٹھیلے اور پتھارے داروں کے خلاف FIR درج کرانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاقت آباد سُپر مارکیٹ پر کیمپ لگایا جائے جہاں انتظامیہ کے نمائندے موجود ہو اور تجاوزات،جارچڈ پارکنگ اور پتھاروں کو پنپنے سے پہلے ہی ختم کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں