گندے پانی سےکاشتکاری،عدالت نے بھی درخواست خارج کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گندے پانی سے کاشتکاری، فتوے بھی کام نا آئے، عدالت نے بھی درخواست خارج کردی-اب انسانی صحت کے معاملات بھی کیا فتووں پر چلیں گے-عدالت نے وکیل درخواست گزار کو جھاڑ پلادی-ملیر ندی میں بلوچ کالونی کے قریب سبزی کاشتکاری کی اجازت دی جائے-ہم نے سبزیوں کا ٹیسٹ بھی کرایا اور مدرسوں سے فتوے بھی حاصل کرلیے ہیں-آپ چاہتے ہیں آپ کو فتووں کی بنیاد پر کاشتکاری کی اجازت دیدی جائے-آپ کا اس زمین سے کیا تعلق ہے، کیا آپ اسکے مالک ہیں-زمین فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی ہے اور ٹھیکیدار نے لیز حاصل کی ہے-اس زمین پر پیدا ہونیوالی سبزیوں کا معائنہ کرالیا جائے-جب آپ مالک اور ٹھیکیدار نہیں تو عدالت کس حیثیت میں آئے-عدالت نے درخواست واپس لینے پر خارج کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں