ٹرانسفارمرچوری کی واردات،علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) شالیمار کے علاقہ کالج پارک گلی نمبر 175 میں ٹرانسفارمر چوری کی واردات علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا علاقہ کالج پارک نزد اعظم ماڈل سکول والی گلی میں لائٹ کی سپلائی مکمل منقطع ہوگئی علاقہ مکین انتہائی پریشان سب ڈویژن باغبانپورہ کا عملہ میٹھی نیند سونے لگا اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا گفتگو کرتے کہنا تھا ٹرانسفارمر چوری کا معاملہ انتہائی افسوس ناک ہے سرکاری چیز کو کوئی عام آدمی یا چوروں کا لیکر رفوچکر ہو جانا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا دس گھنٹے گزر جانے کے باوجود ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوسکا ٹرانسفارمر چوری واپڈا کی ملی بھگت سے ہوتا ہے صبح سویرے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی طرح لائٹ بند ہوئی علاقہ مکینوں نے ایک گھنٹہ گزر جانے پر اچانک باہر نکل کر دیکھا تو ٹرانسفارمر کے پول سے ٹرانسفارمر ہی غائب دیکھائی دیا جس پر علاقہ مکین انتہائی پریشان ہوئی سب ڈویژن باغبانپورہ کے عملہ سے رابطہ کیا گیا تو واپڈا کی جانب سے جواب ملا ہمیں توا معلوم ہی نہیں اس بات کا علاقہ میں لائٹ مکمل بند ہونے سے نظام زندگی انتہائی بری طرح متاثر ہورہی ہے مزید علاقہ مکینوں کا کہنا تھا ہمارا ٹرانسفارمر بالکل نیا تھا جس کو چوری کا ڈرامہ رچہ کر اتار لیا گیا اور اب اس جگہ پرانا اور ناکارہ ٹرانسفارمر لگا کر علاقہ مکینوں کیلئے مزید پریشانی کا باعث بنا دیا جائے گا لہذا علاقہ مکینوں نے ایکس این واپڈا ایس ای واپڈا اور اعلی افسران سے اپیل کر رکھی ہے اس پر نوٹس لیکر علاقہ میں نیا ٹرانسفامر لگایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں