مری اورگلیات میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں

مری(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فضائیہ کی مری اورگلیات میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-سربراہ پاک فضائیہ کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کے کالاباغ اورلوئرٹوپہ بیسزمتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں کلیدی کردارادا کر رہے ہیں۔سیاحوں کی سہولت کے لیے دونوں بیسز پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم۔ پی اے بیس کالا باغ کے کرائسز مینجمنٹ سیل سے 03239418252 اور03218838444پررابطہ کیا جا سکتاہے۔پی اے بیس لوئرٹوپہ کےکرائسزمینجمنٹ سیل سے 03239417015 اور 051954555 پرمدد طلب کی جا سکتی ہے۔برفباری میں پھنسے سیاحوں کو رہائش، خوراک، گرم کپڑے اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے متعدد خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔سیاحوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ

اپنا تبصرہ بھیجیں