سیاحت کا یہ مطلب نہیں کہ 48گھنٹوں میں لاکھوں لوگ آجائیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سانحہ مری کے حوالے سے کہا ہے کہ سیاحت کامطلب یہ نہیں ہے کہ 48گھنٹے میں لاکھوں لوگ آ جائیں۔آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے مری میں برفباری میں پھنس کر 22 افراد کی ہلاکت کے سانحے پر کہا کہ انتظامیہ ایک ہفتے سے درخواست کر رہی تھی مری نہ جائیں، لیکن برف باری کے دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ چلے آئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا مری میں 48 گھنٹے تک مسلسل اور غیر معمولی برف باری ہوئی ہے، فوجی دستے کام کر رہے ہیں، ایف ڈبلیو او کی مشنری بھی پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں