ملک میں‌کورونا سے 7 اموت، 1572 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو)‌ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کر گئے اور 1572 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 244 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 496588 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 7 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔
ملک میں آخری مرتبہ 3 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اکتوبر 2021 کو ریکارڈ کی گئی تھی جو 3.12 فیصد تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں