فنانس ترمیمی ‌بل کی منظوری ، حکومت کا اپوزیشن جماعتوں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ترمیمی ایکٹ پراپوزیشن ارکان کانقطہ نظرسنا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ پر اپوزیشن ارکان کانقطہ نظرسنا جائے گا۔ملاقات میں فنانس بل سمیت قومی،عوامی مفاد کی قانون سازی فوری مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں اپوزیشن کو پورا موقع دیا جائے گا ، حکومت اپوزیشن قائدین کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران ملاقات یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ زیر التوابلز منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے اور فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اظہار خیال کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ کمیٹیوں میں ز یر التوابلزکی منظوری کیلئےترجیحی بنیادپراقدامات کئےجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں