وفاقی دارالحکومت 95 نئے اورلاہورمیں 20 نئے کیسزسامنے آگئے

اسلام آباد/ لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا ، وفاقی دارالحکومت میں 95 نئے اور لاہور میں 20 نئے سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں24گھنٹے میں اومی کرون کے 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کےبعد اومیکرون کیسز کی کل تعداد 306ہوگئی۔ڈاکٹرزعیم نےبتایا کہ 24گھنٹے میں اسلام آباد میں 113 کورونا کیس رپورٹ ہوئےاوراس دوران کورونا کیسز کی شرح 2.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔.ڈی ایچ او نے اپیل کی کہ شہری ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسینیشن کرائیں اوروباکاپھیلاؤروکنےکیلئےایس اوپیزپرعملدرآمدکریں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور میں اومیکرون کے 20 نئےکیس سامنے آئے ، جس کے بعد اومیکرون کے کیسز کی تعداد308ہوگئی۔ساہوال میں اومیکرون کے 3 کیس اور اوکاڑہ میں ایک کیس سامنے آ یا ، جس کے بعد پنجاب میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 322 ہو گئی۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا کے نئے ویرینٹ کو روکنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں