جوہرٹاؤن بم دھماکہ کیس،ملزمان کیخلاف فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کے ملزمان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سےجرم ثابت ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی ، اے ٹی سی میں ملزمان کے وکیل نے کیس پر اپنی بحث مکمل کرلی۔سماعت میں پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے ، جس پر عدالت نے دھماکا کیس کے ملزمان کیخلاف فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوشن کے 56 گواہان ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرا چکے ہیں ، پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سےجرم ثابت ہوتا ہے۔ملزمان پیٹر پال عید گل،عائشہ گل،ضیا اللہ ،سجاد کیخلاف مقدمہ درج ہے ،پراسیکیوٹر نے بتایا سی ٹی ڈی نےملزمان کو کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے جبکہ سی سی ٹی وی اور فرانزک شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں