لکھاری برادری معاشرے کے کان اور آنکھ ہیں، سبطین خان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر جنگلات سبطین خان نے کالم نگار راجہ وحید احمد کو لکھاریوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ راجہ وحید احمدلکھاریوں کی فلاح و بہبود کو اپنا ویژن اور مشن بنائیں گے اور تنظیم کے قیام کا حقیقی مقصد پورا کریں گے۔ سبطین خان نے کہا ہے کہ لکھاری برادری معاشرے کی آنکھ اورکان ہےاور راجہ وحید بحیثیت نوجوان دانشوراور باصلاحیت لکھاری رائٹرز کی قیادت کا بہترین انتخاب ہیں۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پی ایف یو سی کے بورڈ آف گورنرز نے راجہ وحید پر جس اعتمااد کا اظہار کیا ہے، امید ہے وہ اس پر پورا اترتے ہوئے نئے اور نوجوان لکھاریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں