سی ای اوایل ڈبلیوایم سی فیلڈ میں متحرک،ویلنشیااورسکندریہ ورکشاپ کا دورہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں صفائی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر خود فیلڈ میں متحرک ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے صبح سویرے ویلنشیاء ورکشاپ، سکندریہ ورکشاپ اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے صبح سویرے فیلڈ کا دورہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی روانگی اور ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔ویلنشیااورسکندریہ ورکشاپ کے ساتھ ساتھ عبدالستار ایدھی روڈ، رائیونڈ روڈ، ٹھوکر، کینال روڈ، ملتان روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کا جائزہ بھی لیتے ہوئے تمام ٹاؤن مینجرز کو اپنے علاقوں میں یونین کونسل کی سطح پر ورکرز کی بروقت حاضری کو یقینی بنانے اورتمام ٹاؤنز میں موجود کوڑے کے کنٹینرز اور کلیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ دوران ِ جانچ پہلی شفٹ میں میں ویلنشیاء ورکشاپ اور سکندریہ ورکشاپ سے 94 فیصد صفائی گاڑیاں فیلڈ میں جا چکی تھیں۔ صفائی صورتِحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اورکمرشل مارکیٹس میں کوڑے کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ڈسٹ بن لگائی جا ئیں گی تمام مارکیٹس میں چھوٹی ڈسٹ بن کی جلد از جلد فراہمی کیلئے ان ہاؤس فیبریکیشن کی جارہی ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ عوام صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں، کوڑا کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا ایپ پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں