ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن آمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی مس رافعہ حیدر، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن عمران مقبول اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔آبرو ایجوکیشن ویلفیئر آرگنائزیشن  سولڈ ویسٹ کوڑے کو استعمال میں لاکر سکولوں میں غریب بچوں کو مفت  تعلیم دے رہا ہے۔بانی آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن مس روبینہ شکیل نے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفینگ دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کا سراہا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے گودام کا دورا بھی کیا اور کوڑے میں سے سولڈ ویسٹ اکٹھا کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے آبرو سکول میں بچوں سے ملاقات بھی کی۔ایل ڈبلیو ایم سی آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پائلٹ پروجیکٹ شروع کریں گی۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کے ایل ڈبلیو ایم سی اور آبرو آرگنائزیشن کو ورکنگ پیزز تیار کرنے کی ہدایت کر دی-اس پروجیکٹ میں مارکیٹوں اور گلی محلوں میں کوڑے سے سولڈ ویسٹ اکٹھا کرکے فروخت کیاجائے گا اور ان پیسوں کو بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا-اگر یہ پروجیکٹ کامیاب ہوگیا تو بڑے پیمانے پر اس پر کام کیا جائے گا۔پائلٹ پروجیکٹ سے صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی اور غریب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہونگے۔ضلعی انتظامیہ ایسی آرگنائزیشن کے ساتھ شانا بشانہ کھڑی ہے جو غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے کا جذبہ رکھتی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں