اردوکوسرکاری زبان کے طورپررائج نہ کرنے توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کرنے پر توہین عدالت کیس-سپریم کورٹ نے اردو زبان رائج نا کرنےپروزارت تعلیم سےجواب طلب کرلیا-پنجاب میں پنجابی لٹریچرناپڑھائےجانےپرپنجاب حکومت سےبھی جواب طلب-سپریم کورٹ کےاردوکوسرکاری زبان کےطورپررائج کرنےکےحکم پرعمل ہونا چاہیے-تعلیم کے علاوہ ایک چیز تربیت بھی ہوتی ہے-شہریوں کی بھی ذمہ داری ہےکہ اپنی زیان کوزندہ رکھیں-اردوکوعالمی زبان بنانا چاہیے-تعلیمی اداروں میں اردوزبان کوکوئی فروغ نہیں مل رہا-وفاقی حکومت نشاندہی کرے کہ اردو زبان رائج کرنے کے کون سے ادارے ہیں-باقی صوبے اپنی زبانوں کا تحفظ کر رہے ہیں تو پنجاب کیوں پیچھے ہے-اردو زبان رائج کرنے کے معاملے کو اب سنجیدگی سے دیکھیں گے-کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی-جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں