اڈیالہ جیل میں کرپشن،قیدیوں سے نارواسلوک کیخلاف کیس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)‏اڈیالہ جیل میں کرپشن، جرائم اور قیدیوں سے ناروا سلوک کے خلاف کیس‏،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی‏،ڈی جی انسانی حقوق نے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی‏-نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ کسی معاشرے کی گورننس کو دیکھنا ہو تو اسکی جیلوں کو دیکھ لیں-اس کی وجہ یہ ہے کہ طاقتور جیلوں میں بھی طاقتور ہے-عدالت کے فیصلے کے بعد جیل کے اندر سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے تھی-وزیر انسانی حقوق نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے-مبینہ طور پر جیلوں کے اندر بہت کرپشن ہے، یہ کیسے ٹھیک ہو گا-ملزم کے خط سے ایک چیز ظاہر ہوئی کہ جیلوں میں بھی رول آف لاء نہیں ہے-انسانی حقوق کا مسئلہ وفاقی حکومت کا ہے اسے حکومت نے درست کرنا ہے-جیسے کراچی میں ہوا کہ قیدی ہسپتال کرائے پر لے کر رہ رہے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں