ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

مہاراشٹر(ایچ آراین ڈبلیو)منگنی بھارت میں ہوئی، بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں ایک دوسرے کو چاہنے والی ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹر نے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ منگنی کی ہے، منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، دو خواتین ڈاکٹر پرومتا مکھر جی اور ڈاکٹر سربھی مترا نے آپس میں منگنی کی ہے ،دونوں خواتین ڈاکٹرز کی آپس میں ملاقات ایک کانفرنس میں ہوئی تھی، کلکتہ میں ہونیوالی کانفرنس میں ملاقات کے بعد دوستی ہوئی اور پھر دوستی بڑھتی چلی گئی، دونوں خؤاتین ڈاکٹر نے ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کر دیا اور ہم جنس پرستی کا سلسلہ چل نکلا-ہم جنس پرست ڈاکٹر پرومیتا کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے سربھی مترا سے پوچھا کہ اگر سب کے سامنے انہیں پرپوز کروں تو کیا ری ایکشن ہو گا انکار کریں گی یا ہاں تو سربھی مترا نے کہا کہ وہ انکار نہیں کریں گی، دونوں خواتین ڈاکٹر نے آپس میں رضا مندی کے بعد منگنی کی ہے اسے کمٹمنٹ سرمنی کا نام دیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں