افغانستان میں بچوں کی زندگی کو خطرہ، یونیسیف نے خبردار کردیا

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)اقوام متحدہ کے فنڈز برائے اطفال (یونیسیف)نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی قلت جنگ سےزیادہ ہلاکتوں کا سبب بن سکتی ہے۔یونیسیف کی جانب سےجاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران عروج پرہے، یہاں کےاسپتال مریضوں سےبھرے پڑے ہیں، بےروزگار والدین، منہدم معیشت اور بچےبھوک سے دوچارہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر افغانستان میں بحران سے نمٹنے کیلئے اقدام کئے جائیں فوری اور مناسب اقدام نہ کئے گئے تو افغانستان میں بحران جنگ سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بن سکتا ہے اور رواں سال 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت سے ہلاک ہوسکتے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے نے عالمی دنیا سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر افغانستان میں بحران سےنمٹنےکیلئے اقدام کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں