فٹ پاتھ پرقبضہ مافیاں کا راج،شالیمار زون کا عملہ منتھلیاں لینے لگا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) شالیمار زون میں فٹ پاتھ پرقبضہ مافیاں کا راج فٹ پاتھ پرلگی ریڑھیاں اور ٹھیلے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن شالیمار زون کو منتھلیاں دینے لگے تفصیلات کے مطابق شالیمار کا علاقہ مین جی ٹی روڈ ، کالج روڈ ، شیلر روڈ، گندی بنبی روڈ اور دیگر روڈز کے اطراف پر موجود فٹ پاتھ پر قبضہ مافیاں کا راج قائم ہے پیدل چلنے والے مرد و خواتین ، بچے اور بزرگ شہری اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کرروڈ پر پیدل چلنے پر مجبور ہیں اکثر شہری ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جا ملتے ہیں اور کچھ شہری ٹریفک حادثات کی زد میں آکر معذور بھی ہوتے ہیں  پیدل چلنے والے شہریوں کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا مین روڈ کے اطراف سے فٹ پاتھ غائب ہوگے دوکانداروں نے غنڈہ گردی کرتے فٹ پاتھ پر قبضہ کر کے دوکان کا حصہ بنا رکھا ہے کہیں سبزی فروٹ کی ریڑھیاں اور کہیں بچوں کے کھیلنے کا سامان اور دیگر ساز و سامان رکھ کرسرکاری جگہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے جس سے پیدل گزرگاہ مکمل بند ہے مزید شہریوں کا کہنا تھا مین روڈ کے سائیڈ پر فٹ پاتھ کا ہونا بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پیدل چلنے والے لوگ اس فٹ پاتھ کو استعمال کر تے ہوئے پرسکون اور باحفاظت اپنی منزل مقصود کی طرف روادوارہتے ہیں لیکن اکثر مقامات پر فٹ پاتھ دیکھائی ہی نہیں دے رہے ان فٹ پاتھ کو دوکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنی ملکیت بنا رکھا ہے لہذا شہریوں نے کمشنر لاہور کپٹن عثمان ریٹائرڈ اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ سے اپیل کررکھی ہے کہ فٹ پاتھ کو روڈ کے اطراف سے بحال کروایا جائے تاکہ پیدل چلنے والے شہری باحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں