سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

پشاور (ایچ آر این ڈبلیو) خیبرپختونخوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال کی بڑی کامیابی، پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنےکاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے اٹھائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد مریض رو بہ صحت ہے۔

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 60 سالہ مریض کا بغیر کوئی کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔مریض کا آپریشن تاوی طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں تاوی طریقہ کار کے تحت کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے۔ مریض کا تعلق سوات کے علاقے خوزاخیلہ سے ہے ۔ آپریشن پر 30 سے 35 لاکھ روپے اخراجات آئے جو اسپتال انتظآمیہ نے برداشت کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں