انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو لیجانے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انارکلی دھماکے میں ملوث دہشت گرد کو لاری اڈاتک لیجانے والے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکےمیں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں انارکلی دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی، تفتیشی ذرائع نے بتایا دھماکےمیں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے پربیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا۔،تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا، دہشت گرد کی لاری اڈاتک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد کو لاری اڈا تک لیجانے والے رکشہ ڈرائیورکو حراست میں لے لیا ہے تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکےمیں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔یاد رہے اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں سے مبینہ دہشت گرد اور ان کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ لاہور کا دل انار کلی بازار تخریب کاروں کا نشانہ بن گیا تھا ، جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور 32 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں