نواز شریف کی واپسی : اٹارنی جنرل کا شہباز شریف کو خط

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ٹارنی جنرل خالدجاوید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لگتا ہےنوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہوگئی ہے۔خط کےمتن میں لکھا گیا ہےکہ لاہورہائی کورٹ نےطبی بنیادوں پر نواز شریف کو4ہفتےکیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، طبیعت صحیح ہونے پرنوازشریف کو ملک واپس آنا تھا۔اٹارنی جنرل کے خط کے متن میں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ نے عدالت میں نواز شریف کو واپس لانے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی۔انڈرٹیکنگ کے تحت آپ نے رجسٹرار کو تسلسل سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانا تھی، ریکارڈ کےمطابق آپ نےمیڈیکل رپورٹ کےنام پر8دستاویز جمع کرائیں،آپ کی جانب سے آخری رپورٹ 8 جولائی 2021 کو جمع کرائی گئی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صحت ٹھیک ہے، نواز شریف جب پاکستان سے گئے تھے تو خود کو سخت بیمار بتا کرگئے تھے، بادی النظر میں لندن پہنچتے ہی نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہوگئی۔متن کے مطابق نوازشریف ایک بار بھی لندن کے کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے لندن میں اپنی سیاسی و سماجی مصروفیات جاری رکھی ہوئی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے نوازشریف کی طبیعت وطن واپسی کیلئے بالکل ٹھیک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں