شہزاد اکبر نے استعفیٰ کیوں دیا؟ معاون خصوصی شہباز گل کا جواب

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے آج اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا، اس سلسلے میں معاون خصوصی شہباز گل سے پوچھے گئے سوال کا واضح جواب نہ آ سکا۔جب شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ شہزاد اکبرنے استعفیٰ کیوں دیا؟ تو انھوں نے کہا شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انھیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہو گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا ہو سکتا ہے موجودہ ذمہ داری سے وہ خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا استعفیٰ قبول ہو گا یا نہیں، اس کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔تاہم شہباز گل نے انکشاف کیا کہ شہزاد اکبر کو پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے، وہ سیاسی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں